معروف باکسر عامر خان کی اہلیہ کے برائیڈل شوٹ کی تصاویرمنظرعام پر

ارغوان پاکستان لندن سے :- معروف باکسر عامر خان کی اہلیہ کے برائیڈل شوٹ کی تصاویرمنظرعام پر

لندن (ارغوان نیوز):- دلہنوں کے ملبوسات اور زیورات کی وجہ سے پہچانی جانے والی معروف فیشن ڈیزائنر عائشہ ناہید کی جانب سے حال ہی میں ایک اور برائیڈل شوٹ سامنے آیا ہے – اس بار فوٹو شوٹ میں معروف باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے ماڈل کے فرائض انجام دیئے ہیں – باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کے حال ہی میں ہونے والے برائیڈل شوٹ کی کچھ جھلکیاں منظر عام پر آ گئیں –



عروسی دلہن کے ملبوسات میں زیب تن فریال مخدوم کے اس شوٹ کو ” دی رائل فیری ٹیل” کا نام دیا گیا ہے – سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں فریال دلہن کے ملبوس میں انتہائی خوبصورت نظر آرہی ہیں –