پندرہ اگست سےپرائیوٹ اسکولز ز کھولنے کا اعلان

ارغوان پاکستان کراچی سے :- پندرہ اگست سےپرائیوٹ اسکولز ز کھولنے کا اعلان

کراچی (ارغوان نیوز):- پندرہ اگست سےپرائیوٹ اسکولز ز کھولنے کا اعلان – پرائیوٹ اسکولز ایکشن کمیٹی نے 15 اگست سے اسکول کھولنے کا اعلان کردیا ہے – یہ اعلان پرائیوٹ اسکولز ایکشن کمیٹی کے رہنما پرویز ہارون نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا – ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اسکول کھولنے سے متعلق 31 نکاتی ایس او پیز بھی جاری کر دی ہیں – پرویز ہارون نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے کورونا وبا کے باعث لگائے گئے لاک ڈاؤن کے دوران ہمارے اداروں کی خبر گیری تک نہیں کی –



رہنما پرائیوٹ اسکولز ایکشن کمیٹی نے کہا کہ معاشی حالات خراب ہونے کے باعث کئی اسکول مالکان نے محنت مزدوری کرنا شروع کردی ہے – پرویز ہارون کا کہنا تھا کہ سروے کے مطابق 74 فیصد والدین بچوں کو اسکول بھیجنا چاہتے ہیں – انہوں نے کہا کہ کراچی کی کچھ یوسیز میں صورتحال بہتر نہیں ہے، وہاں اسکولز نہیں کھلیں گے – پرویز ہارون کا کہنا تھا کہ تمام بورڈز میں بچوں کے لیے پروموشن سرٹیفکیٹ جلد فراہم کیے جائیں –