آکسیجن گیس کی امپورٹ ڈیوٹی 3 ماہ کیلئے ختم

(ارغوان پاکستان)اسلام آباد سے : آکسیجن گیس کی امپورٹ ڈیوٹی 3 ماہ کیلئے ختم

اسلام آباد (ارغوان نیوز):- ایف بی آر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آکسیجن گیس کی امپورٹ ڈیوٹی 3 ماہ کیلئے ختم کردی گئی ہے؛ آکسیجن ٹینک پر بھی ڈیوٹی ختم کی گئی ہے —



جاری کیئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 3ماہ کے بعد بھی اگر ضرورت پڑی تو اس میں توسیع کی جائے گی؛ امپورٹ کے دیگر قواعد متعلقہ کسٹم عملہ لاگو کرے گا؛ ایف بی آر حکام کی جانب سے کورونا اور آئی سی یو کے دیگر مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے پیش نظر یہ اقدام کیا گیا ہے —