چاہتے ہیں تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو ؛ وفاقی وزیر تعلیم

(ارغوان پاکستان) اسلام آباد سے :- چاہتے ہیں تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو ؛ وفاقی وزیر تعلیم

اسلام آباد (ارغوان نیوز):- اسکول کھولنے کے معاملے پر اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان؛ مدارس اور پرائیویٹ اداروں سے تجاویز طلب کی ہیں — اس معاملے پر وزارت صحت کے ساتھ بھی میٹنگ رکھی ہے اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے ڈیٹا کو بھی مدنظر رکھا ہوا ہے —



چاہتے ہیں تعلیم کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو ؛ تعلیم جیسے بنیادی اہمیت کے معاملے پر غیر یقینی کی فضا ختم ہو — گیلپ سروے کے مطابق احتیاطی اقدامات کے تحت اسکولز کھلنے پر 70 فی صد والدین نے بچوں کو اسکولز بھیجنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے — روڈ میپ تیار ہونے کے بعد والدین کو اعتماد میں لینے کے لیے پریس کانفرنس کے ذریعے خطاب کروں گا —