سیکٹر جی 12اور ایف 12نئے سرے سے ایکوائر کیا جائے گا

(ارغوان پاکستان) اسلام آباد سے :- سیکٹر جی 12اور ایف 12نئے سرے سے ایکوائر کیا جائے گا

اسلام آباد (ارغوان نیوز):- فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی اسلام آباد کے سیکٹر جی 12اور ایف 12نئے سرے سے ایکوائر کریگی — یہ لینڈ ایکوزیشن لینڈ شیئرنگ فارمولے کے تحت کی جائیگی — وفاقی وزیر منصوبے بندی و ترقیات اسد عمر کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر غلام سرور خان؛ علی نواز اعوان؛ ڈاکٹر عمران زیب؛ عامر علی احمد اور وسیم حیات باجوہ نے شرکت کی — وفاقی کابینہ نے 9جون کو اجلاس میں سیکٹر جی بارہ اور ایف بارہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی کو ڈویلپمنٹ کیلئے دینے کی منظوری دی تھی–



غلام سرور خان نے نشاندہی کی کہ سی ڈی اے یہ سیکٹر 1985ء میں ایکوائر کر چکا ہے اس میں ترمیم کی جائے کیونکہ قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے– سیکرٹری ہائوسنگ نے بتایا کہ گریڈ ایک سے 22تک تمام ملازمین کیلئے پلاٹ مختص کئے جائیں گے– اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکٹر جی بارہ اور ایف بارہ میں وفاقی ملازمین کا کوٹہ 40فیصد‘ جنرل پبلک کیلئے 20فیصد، اراضی مالکان کا کوٹہ 20فیصد اور اوور سیز پاکستانیوں کا کوٹہ 20فیصد ہو گا —