کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا بجٹ

(ارغوان نیوز)اسلام آبادسے :: کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا بجٹ ؛ ترقیاتی کاموں کیلئے چوبیس ارب مختص

اسلام آباد (ارغوان نیوز) سی ڈی اے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 49ارب روپے حجم کا بجٹ آج سی ڈی اے بورڈ میں منظوری کیلئے پیش کیا جا ئے گا — پی ایس ڈی پی کے تحت چھ ارب روپے کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس مکمل کئے جائیں گے — دو ارب پچاس کروڑ روپے مینٹی نینس گرانٹ ملے گی — باقی بجٹ کیلئے سی ڈی اے اپنے وسائل سے ریونیو حاصل کرےگا جس کیلئے کمرشل پلاٹوں کی دو آکشن کی جائیںگی — ذ رائع کے مطا بق تنخواہوں اور آپریشنز کیلئے 12ارب ؛ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کیلئے 24 ارب روپے ؛ متاثرین کو اراضی کا معاوضہ ادا کرنے کیلئے ایک ارب 50 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں — اس ادائیگی کے بعد 90فیصد واجبات کلیئر ہو جائیں گے —



پی ایس ڈی پی کے تحت کورنگ پل کی توسیع اور پی ڈبلیو ڈٰ انٹر چینج ؛ تربیلا ڈیم سے پانی لانے کیلئے اراضی کی ایکو زیشن اور اسلام آ باد کی سڑکوں کی بحالی کا کام کیا جا ئے گا — ترقیاتی پروگرام کے تحت آئی جے پرنسپل روڈ ؛ ٹینتھ ایونیو ؛ ایف سیون؛ ایف ایٹ انٹر چینج ؛ سلاٹر ہا ئوس؛ سی ڈی اے ماڈل کالج ؛ کیپٹل اسپتال میں اضافی بلاک کی تعمیر ؛ راول ڈیم چوک انٹر چینج؛ سیکٹر آئی پندرہ؛ آئی بارہ ؛ ای بارہ ؛سی چودہ ؛ سی پندرہ ؛ سی سولہ اور ای تیرہ کی ڈویلپمنٹ شروع کی جا ئے گی — پبلک ٹرانسپورٹ سکیم شروع کی جا ئے گی — کلاس تھری شاپنگ سنٹرز تعمیر کئے جائیں گے — دیگر ترقیاتی منصوبے بھی مکمل کئے جائینگے —