بلڈنگ پلازن پورٹل سسٹم کی؛ بلدیاتی اداروں میں منظوری

(ارغوان نیوز)اسلام آباد سے :: بلڈنگ پلازن پورٹل سسٹم کی؛ بلدیاتی اداروں میں منظوری

چیف سیکرٹری پنجاب نے ایز آف ڈوئنگ بزنس پالیسی کے تحت میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور صوبے کے 455 بلدیاتی اداروں میں بلڈنگ پلانز پورٹل سسٹم کی منظوری دے دی ہے — بلڈنگ کمپلیشن سرٹیفکیٹ 30 روز، لینڈ یوز کنورژن سے متعلق 45 روزمیں فیصلہ کرنا ہوگا جبکہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم میں ڈویلپمنٹ اتھارٹیز پلان 60 روز اور میٹرو پولیٹن کارپوریشنز کو 75روزمیں پلان کی منظوری دینا ہوگی — بلڈنگ پلان پورٹل سسٹم پراجیکٹ کانفاذ 15 جون سے ہوگا —



ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری کی طرف سے ایز آف ڈونگ بزنس پالیسی منظوری کے بعد گزشتہ روز سیکرٹری بلدیات نے لائیو ویڈیو میٹنگ میں صوبے بھر کے تمام چیف آفیسرز؛ میونسپل آفیسرز پلاننگ اور آئی ٹی عملے سمیت دیگر متعلقہ افسران کو بتایا کہ پندرہ جون سے صوبے میں پانچ مرلہ سےبڑی عمارتوں کے بلڈنگ پلان کی منظوری ایک ماہ میں دی جائے گی —

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے سروسز کی فراہمی کے معاملات طے پاگئے ہیں؛ کمرشل و رہائشی؛ سیمی کمرشل اور انڈسٹریل بلڈنگ پلان کی منظوری تیس روز میں ہوسکے گی؛ ہائی رائز عمارت کیلئے واسا؛ ٹیپا اور محکمہ ماحولیات سات روز میں این او سی جاری کرنے کے پابند ہوں گے — ای بلڈنگ پلان پراجیکٹ کے تحت سائلین کال سنٹرز؛ ای میلز؛ واٹس ایپ اور ویب پورٹل سسٹم سے بلڈنگ پلان سے متعلق معلومات لے سکیں گے —