پانچ تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

(ارغوان نیوز) اسلام آباد سے :: پانچ تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

جڑواں شہروں میں پانچ تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے گئے — سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد احسن یونس نے راولپنڈی کے4 ایس ایچ اوز کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کرتے ہوئے سب انسپکٹر احمدنواز کوایس ایچ اوتھانہ روات ،سب انسپکٹرحبیب الرحمن کوایس ایچ اوتھانہ مورگاہ ،تھانہ کلرسیداں کے ایس ایچ او انسپکٹرملک اللہ یار کوایس ایچ اوصدربیرونی اورتھانہ کلرسیداں میں سب انسپکٹرحسن رضاکوایس ایچ اوتعینات کردیا —



تبدیل ہونے والے ایس ایچ اوصدربیرونی سب انسپکٹر انوارالحق کوتھانہ ریس کورس ،ایس ایچ اوروات سب انسپکٹرکاشف اقبال کوتھانہ نیو ٹائو ن اورایس ایچ اومورگاہ سب انسپکٹرحاجی طارق محمود کوتھانہ کینٹ رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردئیے گئے — دریں اثناءلال مسجد کشیدگی ختم ہوتے ہی تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او انسپکٹر ارشاد ابڑو کو ریسکیو 15 بھیج دیاگیا ،ایس آئی شوکت محمود کو سی آئی اے سے تبدیل کرکےتھا نہ آبپارہ کا ایس ایچ او مقرر کر دیا گیا ہے —