وفاقی دارلحکومت کی سڑکوں اور گلیوں کی مرمت کا فیصلہ

(ارغوان نیوز) اسلام آباد :: وفاقی دارلحکومت کی سڑکوں اور گلیوں کی مرمت کا فیصلہ 22کروڑ مختص

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں 22 کروڑ روپے کی لاگت سے مرمت طلب سڑکوں کی کارپیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے — منصوبے کی فنڈنگ وفاقی حکومت کرے گی جبکہ اس منصوبے پر عمل درآمد سی ڈی اے کرے گا — اسلام آباد میں سڑکوں کے علاوہ گلیوں کی کارپیٹنگ بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔ کارپیٹنگ اسلام آباد کے تمام سیکٹروں میں کی جائے گی —



اس ضمن میں ٹینڈرز طلب کر لیے گئے ہیں جبکہ ایم پی او ڈائریکٹوریٹ کو بھی اس عمل میں شامل کیا جائے گا۔ اسلام آباد کی شاہراہیں اور سٹریٹس ایک عرصہ سے مرمت طلب تھیں کیونکہ ان پر کارپیٹنگ کا کام ماضی میں نظر انداز کیا جاتا رہا ہے جس سےشہریوں کو مشکلات کا سامنا تھا