سلطنتِ عثمانیہ

سلطنتِ عثمانیہ ایک عظیم مسلم سلطنت تھی جو 1299ء تا 1922ء تک تقریباً 623 سال تک قائم رہی. یہ سب سے طویل عرصے تک قائم رہنے والی سب سے مضبوط اسلامی سلطنت تھی. جو جنگِ عظیم اول کے بعد ختم ہو گئی. اس سلطنت میں مجموعی طور 37 حکمران آئے. آپ کچھ جگہ ان کی تعداد 34 اور کچھ جگہ 36 بھی پڑھیں گے. اس کی وجہ یہ ہے کہ سلطنتِ عثمانیہ کی تحلیل 1909ء یعنی سلطان عبدالحمید دوم (34 ویں سلطان) کے دور کے بعد سے شروع ہو گئی اور بہت سے ملک آزاد ہوئے. اس طرح کچھ 34 لکھتے ہیں. لیکن اس کے بعد مزید دو سلطان محمد پنجم اور محمد ششم آئے. اور اس کے بعد سلطنت مکمل طور پر ختم ہو گئی. بس ترکی میں خلافت کو باقی رکھا گیا. اس طرح کچھ 36 لکھتے ہیں اور سلطان محمد ششم کو آخری سلطان کہتے ہیں. لیکن آخری خلیفہ عبدالمجید دوم باقی تھے. مگر دو سال بعد 1924 میں خلافت کو بھی ختم کر کے عبدالمجید دوم اور تمام آلِ عثمان کو جلاوطن کر دیا گیا. یوں انکو 37واں حکمران کہا جاتا ہے. عبدالمجید آفندی اسلام کے آخری خلیفہ اور سلطان ثابت ہوئے. آپ صرف خلیفہ تھے کیونکہ سلطنت تو ختم ہو چکی تھی. عثمانیوں میں 29 خلیفہ تھے کیونکہ ان کے پاس خلافت سلطان سلیم اول کے دور میں آئی.
تمام عثمانی سلاطین کی فہرست درج ذیل ہے.



______________________________________________
1- عثمان غازی (صاحب) (Osman Bey,Gazi)
دور حکومت: 1299ء تا 1323ء
والد : ارطغرل غازی والدہ: حلیمہ سلطان
پیدائش: نہیں پتا وفات: 1323ء
_______________________________________________
2- اورخان غازی (صاحب) ( Orhan Bey,Gazi)
دور حکومت: 1323ء تا 1369ء
والد: عثمان غازی (صاحب) والدہ: رابیعہ خاتون
پیدائش: 1281ء وفات: مارچ 1369ء
_______________________________________________
3- سلطان مراد اول (Sultan Murat I)
دور حکومت: مارچ 1369ء تا 14 جون 1389ء
والد: اورخان اول والدہ: نیلوفر خاتون
پیدائش: 29 جون 1326ء وفات: 15 جون 1389 (شہید)
_______________________________________________
4- سلطان بایزید اول(یلدرم) (Sultan Bayezid I)
دور حکومت: 15 جون 1389 تا 20 جولائی 1402
والد: سلطان مراد اول والدہ: گلچیچک خاتون
پیدائش: 1360ء وفات: 8 مارچ 1403ء
_______________________________________________

1402ء میں جنگِ انقرہ ہوئی جو امیر تیمور اور بایزید یلدرم کے درمیان لڑی گئی. سلطان بایزید کو شکست ہوئی. اور یہ گرفتار ہو کر قید ہوئے. بعد میں قید کے دوران ہی فوت ہوئے. اور یوں سلطنت ٹوٹ کر چند حصوں میں بکھر گئی(ختم نہیں ہوئی). اور کئی سال 1413 تک بایزید کے بیٹوں میں خانہ جنگی چلتی رہی. پھر سب سے چھوٹے بیٹے محمد چلپی نے سلطنت پر مکمل قبضہ کیا. اور یوں دوبارہ سلطنت بحال ہوئی

_______________________________________________
5- سلطان محمد اول (Sultan Mehmet I)
دور حکومت: 5 جولائی 1413ء تا 26 مئی 1421ء
والد:سلطان بایزید اول والدہ: دولت خاتون
پیدائش: 1381ء وفات: 26 مئی 1421ء
_______________________________________________
6- سلطان مراد دوم (Sultan Murat II)
پہلا دورِ حکومت: 26 مئی 1421ء تا اگست 1444ء
(بیچ میں آپ نے تخت اپنے بیٹے سلطان محمد دوم کو 11 یا 12 سال کی عمر میں سونپ کر خود اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی کے دین کی تبلیغ و اشاعت کی خاطر چھوڑ دیا تھا)
“لیکن بعد میں پھر اپنے بیٹے کے کہنے کی وجہ سے تخت نشین ہوۓ ”

دوسرا دورِ حکومت: ستمبر 1446ء تا 3 فروری 1451ء
والد: سلطان محمد اول والدہ: آمنہ خاتون
پیدائش: جون 1404ء وفات: 3 فروری 1451ء
_______________________________________________
7- سلطان محمد دوم فاتح
( Sultan Mohammad The Great,Fetih)
پہلا دورِ حکومت: اگست 1444ء تا ستمبر 1446ء ( کو آپ 11 یا 12 سال کی میں تخت نشین ہوۓ پھر بعد میں آپ کے حکم کی وجہ سلطان مراد پھر تختنشین ہوۓ)

دوسرا دورِ حکومت: 3 فروری 1451ء تا 3 مئی 1481ء(سلطان مراد کی وفات کے بعد آپ پھر تخت پر بیٹھے)
والد: سلطان مراد دوم والدہ: ہما خاتون
پیدائش: 30 مارچ 1432ء وفات: 3 مئی 1481ء
_______________________________________________
8- سلطان بایزید دوم (Sultan Bayezid II)
دورِ حکومت: 22 مئی 1481ء تا 24 اپریل 1512ء
والد: سلطان محمد دوم والدہ: امینہ گل بہار خاتون
پیدائش: 3 دسمبر 1447ء وفات: 26 مئی 1512ء
_______________________________________________
9- سلطان سلیم اول (Sultan Selim I)
دورِ حکومت: 25 اپریل 1512ء تا 21 ستمبر 1520ء
والد: سلطان بایزید دوم والدہ: گل بہارخاتون
پیدائش: 1470ء وفات: ستمبر 1520ء
_______________________________________________
10- سلطان سلیمان اول (القانونی ،اعظم عالیشان ) ( Sultan Suleman I The Magnificent )
دورِ حکومت: 30 اپریل 1520ء تا 6 ستمبر 1566ء
والد: سلطان سلیم اول والدہ: عائشہ حفصہ خاتون
پیدائش: 6 نومبر 1494ء وفات: 6 ستمبر 1566ء
_______________________________________________
11- سلطان سلیم دوم (Sultan Selim II)
دورِ حکومت: 29 ستمبر 1566ء تا دسمبر 1574ء
والد: سلطان سلیمان والدہ: خرم سلطان
(Hurrem Sultan)
پیدائش: 28 مئی 1524ء وفات: دسمبر 1574ء
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
خاتون اور سلطان
(عثمانی خواتین کیلئے پہلے “خاتون (Hatun) الفاظ استعمال کیا جاتا تھا لیکن خرم کے سلطان کی بیوی بنجانے کے بعد پھر ایک رواج پیدا ہوگیا عثمانی خواتین کو سلطان کہنے کا)
_______________________________________________
12- سلطان مراد سوم (Sultan Murat III)
دورِ حکومت: 22 دسمبر 1574ء تا 16 جنوری 1595ء
والد: سلطان سلیم دوم والدہ: نور بانو سلطان
پیدائش: 4 جولائی 1546ء وفات: 16 جنوری 1595ء
_______________________________________________
13- سلطان محمد سوم (Sultan Mohammad III)
دورِ حکومت: 27 جنوری 1595ء تا 20 دسمبر 1603ء
والد: سلطان مراد سوم والدہ: صفیہ سلطان
پیدائش: 26 مئی 1566ء وفات: 20 دسمبر 1603ء
_______________________________________________
14- سلطان احمد اول (Sultan Ahmet I)
دورِ حکومت: 21 دسمبر 1603ء تا 22 نومبر 1617ء
والد: سلطان محمد سوم: والدہ: خاندان سلطان
پیدائش: 18 اپریل 1590ء وفات: 22 نومبر 1617ء
_______________________________________________
15- سلطان مصطفیٰ اول (Sultan Mustafa I)
پہلا دورِ حکومت: 22 نومبر 1617ء تا 26 فروری 1618ء
دوسرا دورِ حکومت: 20 مئی 1622ء تا 10 ستمبر 1623ء
والد: سلطان محمد سوم والدہ: حلیمہ سلطان
پیدائش: 24 جون 1591ء وفات: جنوری 1639ء
ہ_______________________________________________
16- سلطان عثمان دوم (Sultan Osman II)
دورِ حکومت: 26 فروری 1618ء تا 19 مئی 1622ء
والد: سلطان احمد اول والدہ: ماہ فیرزہ خدیجہ سلطان
پیدائش: 3 نومبر 1604ء وفات: 20 مئی 1622ء
(ینی چری(Jannissareis ( فوج کے ہاتھ قتل ہوئے)
_______________________________________________
17- سلطان مراد چہارم
(Sultan Murat IV The Magnificent )
دورِ حکومت: 10 ستمبر 1623ء تا 8 یا 9 فروری 1640ء
والد: سلطان احمد اول والدہ: کوسم سلطان
پیدائش: 26 جولائی 1612ء وفات: 8 فروری 1640ء
_______________________________________________
18- سلطان ابراہیم اول (Sultan Ibrahim I)
دورِ حکومت: 9 فروری 1640ء تا 8 اگست 1648ء
والد: سلطان احمد اول والدہ: کوسم سلطان
پیدائش: 5 نومبر 1615ء وفات: 18 اگست 1648ء
(یہ بھی ینی چری فوج کے ہاتھ قتل ہوئے)
ہ_______________________________________________
19- سلطان محمد چہارم (Sultan Mohammad IV)
دورِ حکومت: 8 اگست 1648ء تا 8 نومبر 1687ء
والد: سلطان ابراہیم اول والدہ: تورخان خدیجہ سلطان
پیدائش: 2 جنوری 1642ء وفات: 6 جنوری 1693ء
_______________________________________________
20- سلطان سلیمان دوم (Sultan Suleman II)
دورِ حکومت: 8 نومبر 1687ء تا 22 جون 1691ء
والد: سلطان ابراہیم اول والدہ: صالحہ دل آشوب سلطان
پیدائش: 15 اپریل 1642ء وفات: 22 یا 23 جون 1691ء
_______________________________________________
21- سلطان احمد دوم (Sultan Ahmet II)
دورِ حکومت: 22 جون 1691ء تا 6 فروری 1695ء
والد: سلطان ابراہیم اول والدہ: خدیجہ معزز سلطان
پیدائش: 25 فروری 1643ء وفات: 6 فروری 1695ء
_______________________________________________
22- سلطان مصطفی دوم (Sultan Mustafa II)
دورِ حکومت: 6 فروری 1695ء تا 22 اگست 1703ء
والد: سلطان محمد چہارم والدہ: رابعہ گلنوش سلطان
پیدائش: 6 فروری 1664ء وفات: 29 یا 30 دسمبر 1703ء
_______________________________________________
23- سلطان احمد سوم (Sultan Ahmet III)
دورِ حکومت: 22 اگست 1703ء تا 1 اکتوبر 1730ء
والد: سلطان محمد چہارم والدہ: رابعہ گلنوش سلطان
پیدائش: دسمبر 1673ء وفات: 1 جولائی 1736ء
_______________________________________________
24- سلطان محمود اول (Sultan Mahmut I)
دورِ حکومت: 20 ستمبر 1730ء تا 13 دسمبر 1754ء
والد: سلطان مصطفیٰ دوم والدہ: صالحہ سلطان
پیدائش: 2 اگست 1996ء وفات: 13 دسمبر 1754ء
_______________________________________________
25- سلطان عثمان سوم (Sultan Osman III)
دورِ حکومت: 13 دسمبر 1754ء تا 30 اکتوبر 1757ء
والد: سلطان مصطفی دوم والدہ: شاہ سوار سلطان
پیدائش: جنوری 1699ء وفات: 30 اکتوبر 1757ء
ہ_______________________________________________
26- سلطان مصطفیٰ سوم (Sultan Mustafa III)
دورِ حکومت: 30 اکتوبر 1757ء تا 21 جنوری 1774ء
والد: سلطان احمد سوم والدہ: امینہ مہرِ شاہ سلطان
پیدائش: جنوری 1717ء وفات: 21 جنوری 1774ء
_______________________________________________
27- سلطان عبدالحمید اول (Sultan Abdülhamit 1)
دورِ حکومت: 21 جنوری 1774ء تا 7 اپریل 1789ء
والد: سلطان احمد سوم والدہ: رابعہ شرمی سلطان
پیدائش: 20 مارچ 1725ء وفات: 7 اپریل 1789ء
_______________________________________________
28- سلطان سلیم سوم (Sultan Selim III)
دورِ حکومت: 7 اپریل 1789ء تا 29 مئی 1807ء
والد:سلطان مصطفیٰ سوم والدہ: مہرِ شاہ سلطان
پیدائش: 24 دسمبر 1761ء وفات: 28 جولائی 1808ء
_______________________________________________
29- سلطان مصطفیٰ چہارم (Sultan Mustafa IV)
دورِ حکومت: 29 مئی 1807ء تا 28 جولائی 1808ء
والد: سلطان عبدالحمید اول والدہ: عائشہ سینہ پرور سلطان
پیدائش: 8 ستمبر 1779ء وفات: 16 نومبر 1808ء
_______________________________________________
30- سلطان محمود دوم (Sultan Mahmood II)
دورِ حکومت: 28 جولائی 1808ء تا 1 جولائی 1839ء
والد: سلطان عبدالحمید اول والدہ: نقشِ دل سلطان
پیدائش: 20 جولائی 1784ء وفات: 1 جولائی 1739ء
_______________________________________________
31- سلطان عبدالمجید اول (Sultan Abdülmecid I)
دورِ حکومت: 2 جولائی 1839ء تا 2 جون 1861ء
والد: سلطان محمود دوم والدہ: بزمِ عالم سلطان
پیدائش: 25 اپریل 1823ء وفات: 25 جون 1861ء
_______________________________________________
32- سلطان عبدالعزیز (Sultan Abdülaziz)
دورِ حکومت: 2 جون 1861ء تا 30 مئی 1876ء
والد: سلطان محمود دوم والدہ: پریتو نیال سلطان
پیدائش: 9 فروری 1830ء وفات: 4 جون 1876ء
_______________________________________________
33- سلطان مراد پنجم (Sultan Murad V)
دورِ حکومت: 30 مئی 1876ء تا 31 اگست 1876ء (93 دن)
والد: سلطان عبدالمجید اول والدہ: شوق افزا سلطان
پیدائش: 21 ستمبر 1740ء وفات: 29 اگست 1904ء
_______________________________________________
34- سلطان عبدالحمید دوم (Sultan Abdülhamit II)
دورِ حکومت: 31 اگست 1876ء تا 27 اپریل 1909ء
والد: سلطان عبدالمجید اول والدہ: تیر مجگان سلطان
پیدائش: 21 ستمبر 1842ء وفات: 10 فروری 1918ء
_______________________________________________
35- سلطان محمد پنجم (Sultan Mehmet V)
دورِ حکومت: 27 اپریل 1909ء تا 3 جولائی 1918ء
والد: سلطان عبدالمجید اول والدہ: گل جمال کادین آفندی
پیدائش: 2 نومبر 1844ء وفات: 3 جولائی 1918ء
_______________________________________________
36- سلطان محمد ششم
(Sultan Mohammad VI)
(ان کا مکمل نام “محمد وحید الدین” ہے)
دورِ حکومت: 3 جولائی تا 1 نومبر 1922ء
والد: سلطان عبدالمجید اول والدہ: گلستان کادین آفندی
پیدائش: 14 جنوری 1862ء وفات: 16 مئی 1926ء
_______________________________________________

یہاں عثمانی سلطنت ختم ہو گئی اور ترکی ایک علیحدہ ملک بنا اور مصطفیٰ کمال کی حکومت شروع ہوئی. لیکن عبدالمجید دوم کو نظربند کردیا گیا. دو سال بعد اس خلافت کو بھی ختم کر دیا گیا. اور ایک معاہدہ طے پایا گیا جس کے تحت اگلے 100 سال تک موجودہ ترکی پر سے شعائرِ اسلام کا خاتمہ کردیا گیا اور پابندیاں لگادی گئی عثمانیوں کی ذاتی جائیداد کو قبضہ لے لیاگیا اور سلطان عبدالمجید دوم کو اور باقی عثمانی خاندان کو جلاوطن کردیا گیا اور الگ الگ ممالک میں بھیج دیا گیا
اور سلطان(خلیفہ) نے اپنے آخری دن فرانس میں گزارے اور بعد میں انہیں شہید کردیا گیا

_______________________________________________
37- سلطان عبدالمجید دوم (Sultan Abdülmecid II)
دورِ حکومت: 19 نومبر 1922ء تا 3 مارچ 1924ء
والد: سلطان عبدالعزیز والدہ: خیران دل کادین آفندی
پیدائش: 30 مئی 1868ء وفات: 23 اگست 1944ء
________________________________