اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر بارہ کروڑ ڈالر کم ہوگئے

<ارغوان نیوز >>> ::اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 12.62 کروڑ ڈالر کمی ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 15 مئی کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں 18.61 ارب ڈالر رہے۔مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 14 کروڑ ڈالر کم ہوکر 12.12 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔



اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ شیڈول بینکوں کے ذخائر 1.5 کروڑ ڈالر اضافے سے 6.48 ارب ڈالر رہے۔مرکزی بینک کے مطابق ہفتے کے دوران قرضوں کی مد میں 15.61 کروڑ ادائیگی کے سبب زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہوئی ہے۔