چینی اسکینڈل کی انکوائری،شوگر ملز کے سی ای اوز کے بیان ریکارڈ کئے جائیں گے

چینی اسکینڈل؛ انکوائری کمیشن شوگرملز مالکان اور سی ای اوز کے بیان ریکارڈ کرے گا.چینی اسکینڈل کی انکوائری کو آگے بڑھانے کے لیے شوگر ملز کے سی ای اوز کے بیان ریکارڈ کئے جائیں گے، اس ضمن میں انکوائری کمشین نے مختلف شوگر ملز کے سی ای اوز کو انکوائری کمشین نے طلب کر رکھا ہے۔شوگر اسکینڈل میں انکوائری کمیشن 9 سی ای اوز سمیت ملز مالکان کے بھی مرحلہ وار بیان ریکارڈ کرے گا۔



اس سے قبل سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اور چینی بحران کی انکوائری کرنے والے کمشن کے سربراہ واجد ضیا کو خط لکھ کر تعاون کی پیشکش کی تھی۔واضح رہے چینی بحران کی تحقیقات کرنے والی کمیشن نے وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے لیے مزید مہلت مانگی تھی۔