ایف بی آر :خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط کانرمی پرغور

فیڈرل بوررڈ ااآف ریونیو (ایف بی آر) آئندہ بجٹ میں 50 ہزار کے بجائے ایک لاکھ روپے کی خریداری پر صارف کے شناختی کارڈ کی نقل لینے کی تجویز دے سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر اس وقت بجٹ تجاویز کا انتخاب کررہا ہے۔



ان میں صارف کے شناختی کارڈ کی نقل کیلیے خریداری کی حد 50 ہزار سے بڑھاکر ایک لاکھ روپے کرنے کی تجویز شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ 5 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔