اے ڈی بی پی پاکستان کو 30 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا

ایشیائی ترقیاتی بینک کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو ایمرجنسی امداد پروگرام کے تحت 30 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا۔وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں ڈپٹی چیئر مین منصوبہ بندی کمیشن ڈاکٹر جہانزیب خان کی زیر صدارت کنسپٹ کلیئرنس کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر بھی اجلاس میں شریک ہوئیں اجلاس میں کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے ساڑھے 30کروڑ ڈالر کی ایمر جنسی امداد کی منظو ری دی گئی۔



اعلامیے کے مطابق 20 کروڑ ڈالر غریب طبقات کے تحفظ اور ساڑھے 10 کروڑ ڈالر ایمرجنسی اقدامات کی تیاری کیلئے فراہم کئے جائیں گے ۔اعلامیے کے مطابق رقم حفاظتی لباس اور آلات کی فراہمی اور میڈیکل عملے کی تربیت سمیت صحت کے دیگر منصوبوں پر خرچ ہو سکے گی۔