فیس بک نےنیا فیچرمیسنجر رومزمتعارف کرادیا

سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ ’فیس بک‘نے لاک ڈاؤن کے دوران صارفین کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک نیا فیچر ’میسنجر رومز‘ متعارف کرایا ہے جس میں بیک وقت 50 افراد ویڈیو چیٹ کرسکتے ہیں۔اس سروس کی خاص بات یہ ہے کہ چیٹ میں وہ افراد بھی شامل ہوسکتے ہیں جن کا فیس بک پر اکاؤنٹ نہیں اور نا ہی میسنجر ہونا ضروری ہے۔



فیس بک کے سربراہ مارک زکر برگ نے بتایا کہ ’میسنجر رومز‘ کمپیوٹر کے ساتھ ساتھ موبائل فون پر بھی استعمال کی جا سکتی ہے اور کسی بھی وقت صارفین اپنے دوستوں اور فیملی ممبران سے ویڈیو چیٹ کرسکتے ہیں۔