لندن : 38 سالہ شخص نےلاٹری ٹکٹ سے کروڑوں پاؤنڈ کی رقم جیت لی

برطانیہ کےشہر لندن میں مقیم 38 سالہ شخص نے پیٹرول پمپ سے خریدا گئے لاٹری ٹکٹ سے کروڑوں پاؤنڈ کی لاٹری رقم جیت لی۔رائن ہوئل نے بتایا کہ مجھے لاٹری کمپنی کی جانب سے ای میل ہوئی جسے دیکھ کر سمجھا کہ 2 پاؤنڈز جیتے ہیں لیکن جب اکاؤنٹ چیک کیا تو انکشاف ہوا کہ کروڑ پتی بن چکا ہوں۔


برطانوی شہری کا کہنا ہے کہ ابھی تک میرے والدین بھی ملازمت کررہے تھے لیکن اب والدین کو کام نہیں کرنے دوں گا۔