برطانیہ: آٹھ سال کے بچے نے گھرمیں اپنی مسجد تیار کرلی

برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ میں ایک آٹھ سال کے بچے نے گھرمیں اپنی مسجد تیار کرلی ہے۔یحیی نامی بچے کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاون میں ساری مساجد بند ہیں تو اس کے دل میں خیال آیا کیوں نہ گھرپرہی مسجد بنائی جائے۔



مسجد کوبنانے کے لیے یحیی کے والدین نے بھی اس کی مدد کی اور ایک ہفتے میں مسجد بن کرتیار بھی ہوگئی۔گھرمیں بنائی گئی اس مسجد کی تیاری کے لیے کارڈ بورڈ، ریپرز اور چھوٹی لائیٹس کو استعمال کیا گیا ہے۔