سائنسدانوں نے پانی کی گہرائی میں تیرنے والا دنیا کا سب سے طویل جاندار دریافت کرلیا

کیلیفورنیا: سائنسدانوں نے پانی کی گہرائی میں تیرنے والا دنیا کا سب سے طویل جاندار دریافت کرلیا ہے۔ یہ ایک طرح کا نیم شفاف سمندری کیڑا ہے جسے سائفنوفور کہا جاتا ہے۔ کورال یا مرجان کی طرح اس کا جسم چھوٹے ٹکڑوں پر مشتمل ہوتا ہے اور تنگ سمندری گڑھے میں اسے دھاگے کی طرح تیرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔



یہ تحقیق امریکا میں واقعہ شمٹ اوشن انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین نے کی ہے۔ اگر اس رسی نما جانور کو سیدھا کیا جائے تو اس کی لمبائی 11 منزلہ عمارت سے بھی زیادہ ہوگی۔