دنیا کا سب سے بڑا روبک کیوب

دنیا کا سب سے بڑا روبک کیوب بنانے کا ریکارڈ ایک مرتبہ پھر برطانوی شہری نے جیت لیا۔



برطانوی شہری 330 گھنٹوں کی مسلسل محنت سے 6 فٹ 7 انچ بڑا فنکشنل روبک کیوب بناکر ایک مرتبہ پھر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرکے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرالیا ہے۔

اس سے قبل ٹیلوس سپارک نامی کینیڈین شہری کے پاس 6 فٹ 6 انچ بڑے روبک کیوب بنانے کا ریکارڈ تھا۔