’ سونٹھ ‘ میں ہے کئی بیماریوں کا علاج

ہرے مسالے میں شمار کی جانے والی ادرک کے بے شمار فوائد سے تو ہر کوئی واقف ہے، اگر اِسی ادرک کو سُکھا کر استعمال میں لایا جائے تو اس کی افادیت مزید بڑ ھ جاتی ہے جسے جاننے کے بعد آپ بھی سوکھے ہوئے ادرک یعنی ’ سونٹھ ‘ کا استعمال شروع کر دیں گے۔


سونٹھ کے استعمال سے کئی طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں جن میں پٹھوں میں کھنچاؤ اور درد میں آرام، جلد اور سر سے خشکی کا خاتمہ ، بال گھنے اور مضبو ط ہونے سمیت کمزور نظامِ ہاضمہ جیسی شکایتیں دور ہونا شامل ہیں جبکہ اس کے روزانہ کے استعمال سے معدے کے ’ ٹرائپ سین‘ اور لیپیس‘ نامی انزائم بھی متحرک ہو جاتے ہیں جس کے نتیجے میں غذا میں موجود پروٹین اور فیٹ کو صحیح طریقے سے ہضم ہونے میں مدد ملتی ہے۔

سونٹھ ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ جز بھی ہے، اس کے دودھ یا چائے کے ساتھ استعمال سے قدرتی طور پر جسم کے متاثر پٹھوں کو بام جیسا سکون ملتا ہے۔