پانچ سالہ بچی سرجانی سےلاپتہ

ارغوان پاکستان کراچی سے :- پانچ سالہ بچی سرجانی سےلاپتہ

کراچی (ارغوان نیوز):- سرجانی سیکٹر فور بی سے 5 سالہ بچی لاپتہ ہوگئی- پولیس کے مطابق بچی کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ سرجانی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے- اہلخانہ کے مطابق 5 سالہ بچی کو گزشتہ روز رات 9 بجے گھر کے قریب سے اغوا کیا گیا- اہلخانہ کے مطابق 5 سالہ بچی اپنی 7 سالہ بہن کے ساتھ گھر سے باہر آئی تھی-



بڑی بہن کا کہنا ہے کہ بچی کو نامعلوم شخص اپنے ہمراہ لے گیا- پولیس کے مطابق محلہ اور پولیس کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے جو مختلف علاقوں میں بچی کو تلاش کررہی ہیں-