صحافی علی عمران کی گھر واپسی؛ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی تھی

ارغوان پاکستان کراچی سے :- صحافی علی عمران کی گھر واپسی؛ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی تھی

کراچی (ارغوان نیوز):- تھانہ سچل کی حدود سے لاپتہ ہونے والے نجی نیوز چینل ‘جیو’ سے منسلک صحافی علی عمران سنیچر کی شام اپنی والدہ کے گھر بخیریت پہنچ گئے ہیں- علی عمران نے اپنی اہلیہ کو فون کر کے تصدیق کی ہے کہ وہ اپنی والدہ کے گھر ملیر خیریت سے پہنچ گئے پیں- علی عمران سید چھ گھنٹوں سے لاپتہ تھے-



ان کے بھائی طالب کی مدعیت میں پولیس میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی- گمشدگی کی خبر کے بعد سندھ حکومت نے واقعے کا نوٹس لیا جبکہ پاکستان میں صحافتی تنظیم پی ایف یو جے نے علی عمران کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ بصورتِ دیگر پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا جائے گا-