دو بہنوں کو آپریشن کے ذریعے جنس تبدیل کرکے لڑکا بنادیا گیا

ارغوان پاکستان اسلام آباد سے :- دو بہنوں کو آپریشن کے ذریعے جنس تبدیل کرکے لڑکا بنادیا گیا

اسلام آباد (ارغوان نیوز):- پمز اسپتال میں کام یاب آپریشن کے ذریعے دو بہنوں کی جنس تبدیل کردی گئی- گجرات کی دو بہنوں کو غیر معمولی جسمانی ساخت کے باعث پمز ہسپتال لایا گیا تھا- اس فیملی کی 9 بیٹیاں ہیں جن میں ان 2 کی جسمانی ساخت غیر معمولی تھی- ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ ان دونوں بہنوں کی جسمانی خدوخال غیر معمولی تھے-



ان کے ٹیسٹ سے معلوم ہوا کہ یہ دونوں اے “ٹیپیکل جینیٹیلیا” ہیں- واضح رہے کہ اس کیفیت میں جنسی اعضا واضح نہیں ہوتے اور لڑکا اور لڑکی ہونے کا تعین نہیں کیا جاسکتا- انسانوں میں یہ کیفیت شاذ و نادر ہوتی ہے- انہوں نے بتایا کہ آپریشن سے قبل ان کی نفسیاتی کونسلنگ کی گئی- پھر والدین اور ان کی مرضی سے ان کو آپریشن کے ذریعے مرد بنانے کا فیصلہ کیا گیا-