خاتون سےمزدوری کا جھانسہ دے کرپانچ افراد کی زیادتی

ارغوان پاکستان ڈیرہ اسماعیل خانے :- خاتون سےمزدوری کا جھانسہ دے کرپانچ افراد کی زیادتی

ڈیرہ اسماعیل خان (ارغوان نیوز):- پہاڑ پور میں مزدوری کا جھانسہ دے کر مبینہ زیادتی کا واقعہ- پولیس نے تفتیش کے بعد 5 ملزمان کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے- ڈیرہ اسماعیل خان تھانہ پہاڑپور پولیس کے مطابق 30 اگست کو میانوالی کے گاؤں پیپلاں کی رہائشی خاتون نے اپنے ساتھ مبینہ زیادتی کی رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ اسے اور اسکے شوہر کو زیادہ مزدوری کا جھانسہ دیکر ٹانک لایا گیا –



جہاں 5 افراد نے10 دن تک مسلسل زیادتی کا نشانہ بنایا- پولیس نے بعد تفتیش 5ملزمان کے خلاف اغواء اور زیادتی کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا – ایف آئی آر کے مطابق ضلع ٹانک سے منتقلی کے دوران وہ ملزمان سے جان چھڑانے میں کامیاب ہوکر تھانہ پہنچ گئی-