ڈاکوؤں اور ڈولفن فورس کی فائرنگ کی زد میں آکر لڑکی ہلاک

ارغوان پاکستان لاہور سے :-ڈاکوؤں اور ڈولفن فورس کی فائرنگ کی زد میں آکر لڑکی ہلاک

لاہور (ارغوان نیوز):- ڈاکوؤں اور ڈولفن کی فائرنگ کے تبادلے میں 22 سالہ لڑکی فاطمہ فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی- پولیس کا کہنا ہے کہ ڈولفن فورس ڈاکوؤں کا تعاقب کررہی تھی کہ ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی- ایس ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک 22 سالہ لڑکی فاطمہ ہلاک ہوئی ہے-



جبکہ تینوں ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا ہے- پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی ڈاکوؤں کی گولی کا نشانہ بنی ہے- جبکہ فاطمہ کے ورثاء نے موقف دیا کہ فاطمہ ڈولفن فورس کی فائرنگ سے ہلاک ہوئی ہے- فائرنگ کی زد میں آنے والی فاطمہ کو شیخ زید اسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی-