آرمی چیف نے کراچی واقعے کا نوٹس لے لیا

ارغوان پاکستان کراچی سے :- آرمی چیف نے کراچی واقعے کا نوٹس لے لیا

کراچی (ارغوان نیوز):- آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے- پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے- بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں آئے معاملے کا نوٹس لے لیا-



آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو فوری طور پر معاملے کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے- آرمی چیف نے کور کمانڈر کراچی سے جلد از جلد رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی ہے-