گلگت بلتستان انتخابات : تئیس حلقوں میں تین سو تیس امیدواروں میں مقابلہ

ارغوان پاکستان گلگت سے :- گلگت بلتستان انتخابات : تئیس حلقوں میں تین سو تیس امیدواروں میں مقابلہ
گلگت (ارغوان نیوز):- حالیہ منقد ہونے والے گلگت بلتستان انتخابات میں 23 حلقوں میں 330 امیدوار حصہ لیں گے- جی بی اے 1 گلگت میں 25 اور جی بی اے 2 میں 26 امیدوار حصہ لیں گے- الیکشن کمیشن کا مزید کہنا کہ جی بی اے 4 نگر میں 18 اور جی بی اے 5 نگر میں 26 امیدوار حصہ لیں گے- حلقہ ہنزہ 6 میں 15 امیدوار اور جی بی اے 7 اسکردو میں 6 اور جی بی اے 8 اسکردو میں 9 امیدوارحصہ لیں گے- جی بی اے 9 اسکردو میں 4 اور جی بی اے 10 اسکردو میں 11 امیدوار مدمقابل ہوں گے- جی بی اے 11 کھرمنگ میں 10 امیدوار؛




جی بی اے 12 شگر میں 4 امیدوار آمنے سامنے ہوں گے- اسی طرح جی بی اے 13 استور میں 12 اور جی بی اے 14 استور میں 22 امیدوار حصہ لیں گے- جی بی اے 15 دیامر میں 17؛ جی بی اے 16 دیامر میں 13 امیدوار جبکہ حلقہ 17 دیامر میں 14 اور جی بی اے 18 دیامر میں 9 امیدوار مدمقابل ہوں گے- جی بی اے 19 غذر میں 13؛ جی بی اے 20 غذر میں 26 امیدوار اور حلقہ جی بی اے 21 غذر میں 20 امیدواروں مد مقابل ہوں گے- اسی طرح جی بی اے 22 گانچھے میں 10؛ جی بی اے 23 گانچھے میں 15 امیدوار اور حلقہ 24 گانچھے میں 5 امیدوارحصہ لیں گے-