دھوبی کے اکاؤنٹ میں بارہ ارب کی ٹرانزیکشن کا انکشاف

ارغوان پاکستان گھوٹکی سے :- دھوبی کے اکاؤنٹ میں بارہ ارب کی ٹرانزیکشن کا انکشاف

گھوٹکی (ارغوان نیوز):- دھوبی کے اکاؤنٹ میں 13 ارب روپے کے قریب یعنی 12 ارب 78 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے- گھوٹکی کے نواحی گاؤں ولو مہر میں دھوبی رمیش کمار کے اکاؤنٹ میں ٹرانزیکشنز 2015 سے 2019 کے دوران ہوئیں- ایف بی آر کا نوٹس ملنے پر پریشان دھوبی نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا-



دھوبی رمیش کمار کا کہنا تھا کہ وہ دو ہزار نو میں غلام محمد شوگر مل میں کام کرتا تھا؛ دو سال پہلے وہ نوکری چھوڑی- رمیش کمار نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ میرے اکاؤنٹ سے کس نے اور کیسے ٹرانزیکشنز کی-

اپنا تبصرہ بھیجیں