گیارہ جماعتوں کا مودی سرکار کیخلاف مقبوضہ کشمیر نیا اتحاد

ارغوان پاکستان مقبوضہ کشمیر سے :- گیارہ جماعتوں کا مودی سرکار کیخلاف مقبوضہ کشمیر نیا اتحاد

مقبوضہ کشمیر (ارغوان نیوز):- بھار ت کے زیر تسلت مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے مودی سرکار کے خلاف نیا اتحاد تشکیل دے دیا ہے- آرٹیکل 370کا خاتمہ کورونا وائرس کی طرح ہے جسکی علامات کچھ دیر بعد ظاہر ہونگی- سنگین اثرات بعد میں نمودار ہونگے- بھارت نواز سیاستدان بھی میدان میں آگئے- بھارت نواز کشمیری رہنما سجاد لون بھی مودی سرکار پر برس پڑے- نیشنل کانفرنس کے سربراہ اور مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کی سربراہی میں 11 سیاسی جماعتوں نے اتحاد تشکیل دیا ہے-



جس کا مقصد مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت کو بحال کرنے کے لیے جدوجہد کرنا ہے- ایک سال بعد بھارتی نظر بندی سے رہا ہونے والی سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی بھی 5 اگست کو سیاہ ترین دن اور مودی سرکار کے اقدام کو ڈاکہ زنی قرار دے چکی ہیں- ادھر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بیانیے کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے- بھارت نواز سمجھے جانے والے سیاستدان بھی بھارت کے خلاف میدان میں آ گئے ہیں- پیپلز کانفرنس کے رہنما سجاد لون نے آرٹیکل 370 کے خاتمے کو کورونا وائرس جیسا خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار کے اس اقدام کے سنگین اثرات بعد میں نمودار ہونگے- کشمیری قیادت نریندر مودی کے ہاتھوں بے وقوف بنتی رہی اور کشمیریوں کا حق چھن گیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں