دہشتگردوں کا سیکیورٹی فورسز پرحملہ؛ایک اہلکار شہید 3 زخمی

ارغوان پاکستان تربت سے :- دہشتگردوں کا سیکیورٹی فورسز پرحملہ؛ایک اہلکار شہید 3 زخمی

تربت (ارغوان نیوز):- دہشتگردوں کا سیکیورٹی فورسز پرحملہ؛ایک اہلکار شہید 3 زخمی- آئی ایس پی آر کے مطابق جنوب مشرقی تربت سے 35 کلومیٹر دور جَھکی پوسٹ کے نزدیک گشت کرنے والی سیکیورٹی فورس کی ٹیم پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں لانس نائیک وسیم اللہ شہید جب کہ دیگر تین جوان زخمی ہوگئے – گزشتہ 5روز کے دوران ملک میں سیکیورٹی ادارو پر ہونے والے حملوں میں 22سیکیورٹی اہلکار شہید ہو چکے ہیں-



جن میں سے بلوچستان میں 15؛ شمالی وزیرستان میں6اورباجوڑ میں1اہلکار شہید ہوا- پاک فوج پاکستان سمیت علاقائی سطح پر فروغ امن میں کوشاں ہے- پاکستان مخالف قوتیں گزشتہ دو دہائیوں کی کامیابیاں کو رائیگاں کرنا چاہتے ہیں- اجیت دیول کی کھلم کھلا دھمکیوں کے بعد دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے -بھارتی سیاستدان اورسابق فوجی قیادت کھلے عام پاکستان توڑنے کی دھمکیاں دیتے ہیں- پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں بھارتی ہاتھ کے واضح ثبوت ہیں- بلوچستان میں دہشتگردی کارروائیوں اوراسٹاک ایکس چینج پرحملے بھارتی ہاتھ سامنے آیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں