نوجوان لڑکی کو بلیک میلر کرنے والا ملزم گرفتار

ارغوان پاکستان کراچی سے :- نوجوان لڑکی کو بلیک میلر کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی (ارغوان نیوز):- وفاقی انویسٹٰیگیشن ادارے ایف آئی اے نے لڑکی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر ڈالنے کی دھمکی دیکر بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا- ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے مطابق ملزم اور لڑکی کے درمیان پہلے دوستی تھی-



اسی دوران اس نے لڑکی کو شادی کا جھانسہ دیکر اسکی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز بنا لیں اور بعد ازاں شادی سے انکار کر دیا- ایف آئی اے نے لڑکی کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے گلستان جوہر ملینیئم مال کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم زاہد احمد کو گرفتار کر لیا- ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں