مہنگائی کے خلاف ٹائیگر فو رس اور مقامی انتظامیہ حرکت میں آگئی

ارغوان پاکستان اسلام آبادسے :-مہنگائی کے خلاف ٹائیگر فو رس اور مقامی انتظامیہ حرکت میں آگئی

اسلام آباد (ارغوان نیوز):- پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مقامی انتظامیہ اور ٹائیگرفورس نے مارکیٹوں کے دورے کیے اور مہنگی اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کو جرمانے عائد کیے گئے؛ جبکہ بعض دکانیں سیل بھی کر دی گئیں- پھلو ں سبزیو ں کی قیمتو ں میں ہوشربا اضافے سے شہری پریشان ہیں؛، ایسے میں اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی ٹائیگر فو رس اور مقامی انتظامیہ حرکت میں آگئی- ٹائیگر فورس نرخوں کی جانچ پڑتال کرکے رپورٹ انتظامیہ کو دیتی ہے-




جس پر ضروری کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے اور مہنگی اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کو جرمانے کیے جاتے ہیں- ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ پورے اسلام آباد میں بازاروں اور یونین کونسلز میں ٹائیگر فورس کی کمیٹیاں بنی ہوئی ہیں اور ہم نے انھیں متحرک کیا ہوا ہے؛ وہ ہمیں روز کی رپورٹ دیتے ہیں؛ جبکہ ٹائیگر فورس کے ممبران بازاروں میں جاکر مشاہدہ کرتے ہیں- اسلام آباد میں انتظامیہ کی جانب سے فہرستیں آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کو بھی جرمانے کیے جارہے ہیں؛ مہنگے نرخوں پر سیل کرنے جانے والی دکانوں کو 24 گھنٹوں سے زیادہ دیر تک بند نہیں رکھا جارہا-