امریکی جریدہ کے مطابق بھارت سب سے بڑا دہشت گرد

ارغوان پاکستان امریکہ سے :-امریکی جریدہ کے مطابق بھارت سب سے بڑا دہشت گرد

امریکہ (ارغوان نیوز):-بھارتی دہشت گردی بے نقاب ؛ ایک امریکی جریدے نے داعش اور بھارتی گٹھ جوڑ سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بھارت سب سے بڑا دہشتگرد ہے اس کے داعش کے ساتھ عالمی روابط ہیں؛ بھارتی کارندے پاکستان؛ افغانستان اور کشمیر میں سرگرم ہیں؛ افغانستان اورشام کوبیس بناکردہشتگردانہ کارروائیوں میں حصہ لیا؛ ” فارن پالیسی” نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ بھارت داعش کے ذریعے مختلف ممالک میں دہشتگردنظریات کو فروغ دے رہاہے-



بھارتی دہشتگردوں کے شام کی لڑائی میں ملوث ہونے اور افغانستان میں داعش سے ملکرلڑنے کے پختہ ثبوت ملے ہیں ؛ داعش اور بھارتی گٹھ جوڑ کے نتیجے میں دہشتگردی میں اضافہ ہوا؛ رپورٹ میں انکشاف کیا گیاہے کہ کابل میں سکھ گردوارہ پرحملے میں بھارتی دہشت گرد ملوث ہیں اورداعش نے بھارت میں موجود اپنے دہشتگرد گروپس کا باضابطہ اعلان بھی کیا تھا؛،داعش کا یہی گروپ کشمیر میں بھی ملوث ہے؛ اقوام متحدہ بھی کیرالہ اور کرناٹکا میں دہشتگرد گروپس کی موجودگی کا انکشاف کر چکا ہے ؛ ایک ہندو کے 9/11 واقعہ کے خالد شیخ محمد سے روابط کا بھی انکشاف ہوا ہے – جریدے کا کہناتھا کہ مودی نے ہندو نیشنلزم کو فروغ دیا ہے ؛ ہندو نیشنلزم انتہا پسندی کو فروغ دے رہا ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں