کھیت سے بچے کی لاش برآمد زیادتی کے بعد قتل

ارغوان پاکستان خان پور سے :- کھیت سے بچے کی لاش برآمد زیادتی کے بعد قتل

خان پور (ارغوان نیوز):- رحیم یار خان کی تحصیل خان پور میں لاپتہ بچے کی لاش کھیتوں سے ملی ہے- پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا- پولیس کے مطابق خان پور کی بستی مڈ بنگلہ کا 12 سال کا بچہ گزشتہ شام 4 بجے سے لاپتہ تھا-



پولیس نے ملازم سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے- پولیس کے مطابق بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا؛ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں