بینکنگ فراڈ میں ملوث چار ملزمان گرفتار

ارغوان پاکستان پشاور سے :-بینکنگ فراڈ میں ملوث چار ملزمان گرفتار

پشاور (ارغوان نیوز):- بینکنگ فراڈ میں ملوث چار ملزمان گرفتار – پشاور میں آن لائن بینک فراڈ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے- وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق سائبر کرائم میں ملوث ملزمان میں 2 نائیجرین باشندے بھی شامل ہیں-



ملزمان نے شہری کے ساتھ تین بینک اکاؤنٹس کے ذریعے فراڈ کیا- ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان نے شہری سے 15 لاکھ روپے بٹورے- ملزمان وٹس ایپ اور ای میلز کے ذریعے پیغامات بھیج کر آن لائن فراڈ کرتے تھے-