ایک اور زینب سفاکیت کی بھینٹ چڑھ گئی

ارغوان پاکستان چار سدہ سے :- ایک اور زینب سفاکیت کی بھینٹ چڑھ گئی

چار سدہ (ارغوان نیوز):- ایک اور زینب سفاکیت کی بھینٹ چڑھ گئی- چار سدہ میں ڈھائی سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کے کیس میں پولیس نے 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا- پولیس کا کہنا ہے کہ زیرحراست ملزمان سے پولیس کی تفتیش جاری ہے؛ بچی کو 6 اکتوبر کو اغواء کیا گیا تھا-



اگلے روز اس کی لاش ملی- واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں اغواء کی گئی ڈھائی سالہ بچی زینب کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوئی تھی- سفاک شخص نے معصوم بچی زینب کو زیادتی کرنے کے بعد تیز دھار آلے سے پیٹ چاک کر کے قتل کیا- پولیس نے مقدمے میں قتل کی دفعات بھی شامل کی تھیں-