گاڑیوں کےواجبات کی آن لائن ادائیگی کا عمل شروع

ارغوان پاکستان اسلام آباد سے :- گاڑیوں کےواجبات کی آن لائن ادائیگی کا عمل شروع

اسلام آباد (ارغوان نیوز):- وفاقی دارلحکومت اسلام آباد نمبر کی گاڑیوں کے ٹوکن اور دیگر واجبات کی آن لائن ادائیگی کا عمل شروع ہو گیا – پہلے دن 5 گھنٹوں میں 100سے زائد افراد نے واجبات کی آن لائن ادائیگی کی- اب آپ کہیں بھی ہوں ایکسائز آفس اسلام آباد آنے کی ضرورت نہیں ہے-



ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے اسلام آباد نمبر کی گاڑیوں کے ٹوکن اور دیگر واجبات کی آن لائن ادائیگی کا عمل شروع کر دیا گیا – ڈائر یکٹر ایکسائز اسلام آباد بلال اعظم کا کہنا ہے کوشش ہے کہ جدید ٹیکنالوجی متعارف کراکے زیادہ سے زیادہ ٹیکس وصولی یقینی بنائیں- اسلام آباد میں رجسٹر 11 لاکھ سے زائد گاڑیوں کے مالکان کو اب ایکسائز آنے کی ضرورت نہیں پڑے گی- شہری آن لائن بینکنگ، اے ٹی ایم، ڈیبٹ کارڈ اور اسلام آباد سٹی ایپ کے ذریعے فیسیں جمع کرا سکتے ہیں-