شیخ انصر عزیز نے میئر اسلام آباد کےعہدے سے استعفیٰ دیدیا

ارغوان پاکستان اسلام آباد سے :- شیخ انصر عزیز نے میئر اسلام آباد کےعہدے سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد (ارغوان نیوز):- لارڈ میئراسلام آباد شیخ انصر عزیز نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے- اُن کے عہدے کی مدت میں ابھی چار ماہ باقی تھے- ترجمان میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے میئر شیخ انصر عزیز کے مستعفیٰ ہونے کی تصدیق کردی ہے- شیخ انصر عزیز نے 15 فروری 2016 کو میئر اسلام آباد منتخب ہوئے تھے –



انہوں نے 4 مارچ 2016ء کو اپنے عہدے کا حلف لیا تھا- ان کا تعلق اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ ( ن ) سے رہا ہے؛ اور انہوں نے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو شکست دی تھی-