بھارتی پیرا ملٹری فورس پر مقبوضہ کشمیر میں حملہ؛دو اہلکار ہلاک

ارغوان پاکستان مقبوضہ کشمیر سے :- بھارتی پیرا ملٹری فورس پر مقبوضہ کشمیر میں حملہ؛دو اہلکار ہلاک

مقبوضہ کشمیر (ارغوان نیوز):- بھار ت کے زیر تسلط کشمیر میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے قافلے پر حملے میں 2 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے- کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع پلوامہ میں کنڈی جھیل پل کا افتتاح ہونا تھا؛ تقریب کی حفاظت پر مامور سینٹرل ریزرو فورس کی گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے- ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا جہاں ایک اہلکار کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے-



حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے- بھارتی فوج اور کشمیری پولیس نے داخلی و خارجی علاقوں کو بند کر کے گھر گھر تلاشی کا عمل کا شروع کر دیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے- حملے کے بعد افتتاحی تقریب کو معطل کردیا گیا- مودی سرکار کی جانب سے متنازع بل کی منظوری کے بعد سے مقبوضہ کشمیر کو وفاق کے ماتحت دو ریاستوں میں تبدیل کردیا گیا ہے اور ممکنہ احتجاج کے پیش نظر فاشسٹ حکومت نے جگہ جگہ بھارتی فوج کے تعینات کیے ہیں اس کے باوجود سیکیورٹی فورسز پر حملے تعجب خیز ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں