ایئرپورٹ پر مسافر سے پستول؛ گولیاں برآمد

ارغوان پاکستان اسلام آباد سے :- ایئرپورٹ پر مسافر سے پستول؛ گولیاں برآمد

اسلام آباد (ارغوان نیوز):- ایئرپورٹ پر مسافر سے پستول؛ گولیاں برآمد – کراچی جانے والے مسافر کے دستی سامان سے نائن ایم ایم پستول؛ 3میگزین اور 32 گولیاں نکل آئیں؛ اے ایس ایف نے مسافر کو پولیس کے حوالے کردیا – ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافرپی اے207 کےذریعےاسلام آبادسےکراچی جارہا –



تلاشی کے دوران اس کے سامان سے پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں- مسافر کےپاس موجود اسلحے کا لائسنس بھی زائد المیعاد پایا گیا- ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس نے مسافر کو حراست میں لے کر تھانہ ایئرپورٹ پولیس چوکی کے حوالے کر دیا ہے –