کیویز کا پاکستان سے سیریز کے شیڈول کا اعلان

ارغوان پاکستان نیوزی لینڈ سے :-کیویز کا پاکستان سے سیریز کے شیڈول کا اعلان

نیوزی لینڈ (ارغوان نیوز):- نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان سے سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا – پاکستان کرکٹ ٹیم دسمبر اور جنوری میں نیوزی لینڈ میں تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی – پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 18 ؛ 20 اور 22 دسمبر کو آکلینڈ ؛ ہملٹن اور نیپیئر میں ہوں گے-



پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے تاورنگا میں کھیلا جائے گا اور دوسرا میچ کرائسٹ چرچ میں 3 جنوری سے شروع ہوگا – پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز پاکستانی وقت کے مطابق دن بارہ بجے شروع ہوں گے جبکہ ٹیسٹ میچز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 4 بجے شروع ہوں گے – پاکستان کرکٹ ٹیم سیریز کیلئے 23 نومبر کو نیوزی لینڈ روانہ ہوگی – نیوزی لینڈ پہنچنے کے بعد تین دن ٹیم مکمل آئسولیشن میں رہے گی –