آذربائیجان اور آرمینیا کی افواج کے درمیان مسلح جھڑپ میں 23 ہلاکتیں

ارغوان پاکستان باکو سے :-آذربائیجان اور آرمینیا کی افواج کے درمیان مسلح جھڑپ میں 23 ہلاکتیں

باکو (ارغوان نیوز):-آذربائیجان اور آرمینیا کی افواج کے مابین متنازع علاقے نگورنو کاراباخ پر شدید جھڑپیں جاری ہیں جس کے دوران آرمینیا کے 16 جنگجو مارے گئے جب کہ آذربائیجان کے ایک گھر پر میزائل گرنے سے 7 افراد جان سے گئے – عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آرمینیا اور آذر بائیجان کے درمیان مسلح جھڑپیں متنازعہ علاقے نگورنو کاراباخ میں ہو رہی ہیں جو کہ آزاد جمہوری ملک ہے اور باضابطہ طور پر آذربائیجان کا علاقہ ہے تاہم آرمینیا اور دیگر عالمی قوتیں اسے تسلیم نہیں کرتیں- دو طرفہ فائرنگ اور گولہ باری سے آرمینیا کے 16 جنگجو مارے گئے اور 100 سے زائد زخمی ہیں جب کہ آرمینیا کے جنگجوؤں کی جانب سے داغا گیا ایک میزائل آذربائیجان کے گھر میں گرا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے –



گورنو کاراباخ نامی خطے کے صدر آرائیک ہاروتیونیان نے بتایا کہ صورت حال سے نمٹنے کے لیئے تمام فوجی دستوں کو حرکت میں لاتے ہوئے مارشل لاء نافذ کر دیا گیا ہے۔ فریقین کی جانب سے ایک دوسرے کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچانے کا دعویٰ کر رہی ہیں- روس نے تازہ جھڑپوں کے بعد دونوں ممالک پر فوری جنگ بندی کے لیے زور دیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ فریقین کشیدگی میں کمی اور حالات میں بہتری کے لیے حملے بند اور بات چیت کے ذریعے مسائل حل کریں- سویت یونین سے آزادی کے بعد نگورنو کارا باخ کا علاقہ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان متنازع بنا ہوا ہے، یہاں ایک ریفرنڈم میں عوام نے آذربائیجان کے حق میں فیصلہ دیا تھا تاہم آرمینیا نے اسے قبول نہیں کیا تھا جس کے بعد اس علاقے پر دونوں کے درمیان پہلے بھی جنگ ہوئی تھی –