قومی ڈومیسٹک سیزن کیلئے کرکٹ بورڈ نے کانٹریکٹ کا اعلان کردیا

ارغوان پاکستان لاہور سے :- قومی ڈومیسٹک سیزن کیلئے کرکٹ بورڈ نے کانٹریکٹ کا اعلان کردیا

لاہور (ارغوان نیوز):- پی .سی . بی پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ ڈومیسٹک سیزن کے لیے کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا – پی سی بی نے 192 کھلاڑیوں کو آئندہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے لیے کنٹریکٹ دیا ہے؛ اے پلس کیٹگری میں 10 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے –



ٹاپ اے پلس کیٹگری میں فواد عالم ؛ فہیم اشرف ؛ بلال آصف ؛ سہیل خان ؛ عمران خان سینئر اور خوشدل شاہ بھی شامل ہیں – اے کٹیگری میں 38 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ؛ جبکہ کنٹریکٹ کی بی کٹیگری 47 ؛ سی کیٹگری 71 اور ڈی کیٹگری 26 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے –