معلم کی چھ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ؛ گرفتار

ارغوان پاکستان راولپنڈی سے :- معلم کی چھ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ؛ گرفتار

راولپنڈی(ارغوان نیوز):- چھ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے معلم کو گرفتار کرلیا – بچی کے والد نے بتایا کہ قاری رضوان بچی کو قرآن شریف پڑھانے آیا اور کمرہ بند کر کے زیادتی کی کوشش کی ؛ بچی کے شور مچانے پر والدہ نے دروازہ کھٹکھٹایا تو معلم قاری رضوان فرار ہوگیا – بعدازاں والد نے پولیس سے رجوع کیا اور ان کی درخواست پر صدر بیرونی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے درندہ صفت معلم قاری رضوان کو گرفتار کرلیا –



تھانہ صدر بیرونی کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ ملزم کو کڑی سے کڑی سزا دی جاسکے ؛ راولپنڈی پولیس بچوں سے زیادتی کے معاملے پر زیرو ٹالیرنس پالیسی رکھتی ہے ؛ ایسے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے – راولپنڈی پولیس کے مطابق سی پی او محمد احسن یونس نے کہا ہے کہ معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی یا زیادتی کی کوشش ناقابل برداشت ہے ؛ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے –