فتح کے قریب جاکر ہار کینگروز پریشان

ارغوان پاکستان برطانیہ سے :-فتح کے قریب جاکر ہار کینگروز پریشان

برطانیہ (ارغوان نیوز):- انگلینڈ اور آسٹریلیا کا دوسرا ٹوئنٹی 20 میچ ساؤتھمپٹن میں اسی پچ پر کھیلا جائے گا جہاں جمعے کے روزکینگروز کو اعصاب شکن معرکے میں 2 رنز سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا – 163 رنزکے تعاقب میں ڈیوڈ اور فنچ نے ٹیم کو 98 رنز کا مضبوط آغاز فراہم کیا – دونوں نے بالترتیب 58 اور 46 رنز اسکور کیے – اسٹار بیٹسمین اسمتھ کے صرف 18 رنز پر آؤٹ ہونے سے یکدم کینگرو بیٹنگ لائن آندھی کی زد میں آگئی – 14 بالز میں 9 رنز کے دوران 4 وکٹیں گرگئیں –



سیکنڈ لاسٹ اوور میں کرس جورڈن نے صرف 4 رنز دیے جس کی وجہ سے مہمان سائیڈ کو آخری اوور میں 15 رنز جبکہ لاسٹ بال پر 5 رنز کی ضرورت تھی – اوور کی پہلی ہی گیند پر چھکا جڑنے والے اسٹوئنس آخر میں فتح کیلیے سکسر یا مقابلہ برابر کرنے کیلیے چوکا نہ جڑ پائے، ٹیم کو 2 رنز سے مات ہوگئی – دوسرے میچ میں آسٹریلیا کو اپنی مڈل آرڈر بیٹنگ مستحکم کرنے کا چیلنج درپیش ہے – ، جنوری 2019 سے اس کا 5 سے 7 پوزیشن کے دوران اسٹرائیک ریٹ ٹاپ 10 ٹی 20 ممالک میں سب سے کم 111.29 رہا – مارنس لبوشین؛ میتھیو ویڈ یا جوش فلپ میں سے کسی کو میدان میں اتارا جاسکتا ہے –