وفاق کےسرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ

ارغوان پاکستان اسلام آباد سے :- وفاق کےسرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ارغوان نیوز):- حکومت نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا – وزارت تعلیم کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے – جب کہ رواں سال موسم سرما کی تعطیلات بھی نہیں ہوں گی – اس حوالے سے وزارت تعلیم نے وفاقی نظامت تعلیمات کومراسلہ جاری کردیا ہے – وزارت تعلیم نے ہدایت جاری کی ہے کہ ہفتے کے روز اسپیشل کلاسز لگائی جائیں اور استاتذہ تعلیمی لحاظ سے کمزور طلبہ کو ہفتے والے دن اسپیشل تیاری کروائیں –



کورونا وباء کے دوران ہونے والے تعلیمی نقصان کا ازالہ کیا جائے – وزارت تعلیم کے مطابق آئندہ سال وفاقی تعلیمی بورڈ کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 15 روز تاخیر سے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے – تمام اداروں کے سربراہان تعلیمی کلینڈر کے مطابق اپنے فریم ورک کی تیاری کریں – 15 ستمبر سے اسکول کھولنے کا حتمی فیصلہ 7ستمبر کو ہوگا –