معروف ولن علی خان نے بیروزگاری سے تنگ آکر سیاست میں قدم رکھ دیا

ارغوان پاکستان رانچی سے :- معروف ولن علی خان نے بیروزگاری سے تنگ آکر سیاست میں قدم رکھ دیا

رانچی (ارغوان نیوز):- بولی وڈ کے معروف ولن علی خان نے بیروزگاری سے تنگ آکر سیاست میں قدم رکھ دیا – بہار کے علاقے شیر گھاٹی سے تعلق رکھنے والے علی خان خداگواہ ؛ سرفروش ؛ ماں تجھے سلام سمیت 100سے زائد فلموں میں بطور ولن کردار نبھا چکے ہیں- حالیہ لاک ڈاؤن کے دوران لاکھوں لوگوں کی طرح وہ بھی بیروزگار ہوئے تو انہوں نے سیاست میں آنے کی ٹھان لی – علی خان آر جے ڈی کے سربراہ اور سابق وزیر لالو پرساد یادیو سے ملاقات کرنے ریاست جھاڑکھنڈ کے دارالحکومت رانچی جا پہنچے –



رانچی کی جیل میں لالو پرساد یادیو کرپشن کے کیس میں قید ہیں – علی خان کی لالو پرساد یادیو سے ملاقات تو نہ ہوسکی تاہم انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ کورونا وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں کام نہیں مل رہا جس کی وجہ سے وہ کئی ماہ سے بیکار بیٹھے ہیں – ایسے میں ان کی خواہش ہوئی کہ شیرگھاٹی اسمبلی حلقہ سے انتخاب لڑا جائے – علی خان نے کہا کہ لالو پرساد سے ان کے تعلقات 25 سال پرانے ہیں – اس لئے وہ آر جے ڈی کی لال ٹین کو لے کر سیاست کے میدان میں اترنا چاہتے ہیں –